اپنی ہی سر زمین پر آنے کے لیئے رقم کا مطالبہ، کونسا ٹیکس ، کہاں کا ٹیکس؟؟؟

بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی گرفتار ہونے کے لیے تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 11:58

اپنی ہی سر زمین پر آنے کے لیئے رقم کا مطالبہ، کونسا ٹیکس ، کہاں کا ٹیکس؟؟؟

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء): وطن واپسی پر حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیکس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن حکومت کے کان پر ایک جوں تک نہ رینگی. اسی ٹیکس سے بد ظن ہوئے بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے احتجانج ریکارڈ کروانے کا ایک نیا طریقہ اپنایا . بیرون ملک مقیم ایک نوجوان احمد مقصود کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ 8 برس سے بیرون ملک مقیم ہوں اور متواتر پاکستان آتا رہتا ہوں علاوہ ازیں پاکستانی شہریت کا حامل بھی ہوں.

پاکستان آنے والے افراد پر حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے حالیہ ٹیکس سے مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میری شہریت پر سوال اُٹھایا گیا ہو.

(جاری ہے)

احمد مقصود نے اردو پوائنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے خصوصی درخواست کی ہے کہ اُن کی اٍس آواز کو بلند کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ میں اسے درخواست کہوں، ماتم کہوں یا احتجاج. احمد مقصود کا کہنا تھا کہ میں جب بھی پاکستان آیا تو حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے اس فضول ٹیکس کی ہر گز ادائیگی نہیں کروں گا ، اس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اگر حکام چاہیں تو مجھے بے شک گرفتار کر لیں. لیکن اگر یہ ٹیکس پہلے ہی میری ٹکٹ میں شامل کر دیا گیا ہے تو اس نظام کے لیے میں کچھ اور نہیں محض یہی کہوں گا کہ اٍنا لللہ و اٍنا اٍلیہ راجٍعُون.....