Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا شق وار جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 23 اگست 2015 17:01

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا شق وار جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احتجاجی دھمکی کے بعد چیئر مین پاکستان تحر یک انصاف عمران خان کے خط کا شق وارجواب دینے کا فیصلہ کر لیا ‘آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی جانب سے لکھے جانیوالے خط کا جائزہ لے رہا ہے جس کا شق وار تفصیلی جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کسی کے کہنے پر الیکشن کمیشن کے ممبران ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے اور اس کیلئے آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات