پاک بھارت مذاکرات پہلے منسوخ پھر ڈیڈ لاک پیدا ہونے کی خبریں، سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہ ہوسکی
محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 21:23
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلے دعوی کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔ پاک بھارت سلامتی مشیریوں کے مابین مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
تاہم بعد ازاں بھارتی میڈیا نے قلابازی لیتے ہوئے مذاکرات کی منسوخی کو ڈیڈ لاک قرار دے دیا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کیا جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب تک مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس سلسلے میں سرکاری سطح پر معلومات وصول ہوں گی، اسی وقت اس حوالے سے کوئی ردعمل دیا جائے گا۔ بھارت مذاکرات میں کشمیری قیادت کی شمولیت پر مخالفت کررہا ہے۔
بھارتی قیادت مذاکرات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کشمیر کے حوالے سے اپنے موَقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔ اسی باعث بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.