بچوں کے حقوق کے لیے سر گرم اور نوبل پرائز کی حامل ملالہ یوسفزئی نے او لیول کا امتحان پاس کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 14:51

بچوں کے حقوق کے لیے سر گرم اور نوبل پرائز کی حامل ملالہ یوسفزئی نے او ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : بچوں کے حقوق کے لیے سر گرم اور نوبل پرائز کی حامل پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے او لیول کا امتحان شاندار کامیابی سے پاس کر لیا ہے.

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی کے والد نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملالہ یوسفزئی نے او لیول کو امتحان پاس کر کے ایک مرتبہ پھر سر فخر سے بلند کر دیا ہے. ملالہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اور ملالہ کی والدہ کو اس شاندار کامیابی پر ملالہ پر فخر ہے. انہوں نے ٹویٹر پر ملالہ کا رزلٹ جاری کیا جس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے چھ +A اور چار A حاصل کیے . واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کم عمر میں نوبل پرائز حاصل کرنے والی پہلی لڑکی ہے.

متعلقہ عنوان :