کراچی : ’آر یا پار‘ ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹرسے ہٹا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 12:02

کراچی : ’آر یا پار‘  ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم رشید گوڈیل کے پاس موجود ہے اور جائزہ لے رہی ہے کہ رشید گوڈیل کتنی دیر تک وینٹی لیٹر کے بغیر ٹھیک رہتے ہیں. تاہم طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :