شوہر کی جعلسازی نے بیوی کو جیل بھجوا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 00:38

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) دبئی کے ایک شخص کی جعلسازی کے باعث اس کی بیوی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جعلسازی کا ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں شوہر اپنی بیوی کو کئی برس تک بیوقوف بنا کر لوٹتا رہا۔ یہ شخص ایک نجی کمپنی میں کام کرتا تھا جہاں اس نے کمپنی میں کام کرنے والی ایک غیر ملکی خاتون سے شادی کی تھی۔

یہ شخص کئی برس تک اپنی بیوی کو دھوکا دے کر کمپنی سے لاکھوں روپے نکلواتا رہا اور اس کی بیوی کو اس بات کا علم نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تاہم بیاری کے باعث موت کے قریب پہنچ کر اس شخص نے کمپنی چھوڑ دی اور بیرون ملک فرار ہوگیا۔ بیرون ملک بستر مرگ پر اس شخص نے اپنے بھائی کو بلا کر اپنی بیوی کو دینے والے دھوکے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ دوسری جانب اس شخص کی جانب سے کمپنی کے فنڈز میں کی گئی خردبرد پر اس کی بیوی کے دستخط ہونے کے باعث اسے گرفتار کرلیا گیا اور اسے جعلسازی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

جعلسازی کا الزام اس شخص کی بیوی برداشت نہ کر پائی اور فالج کے مرض میں مبتلا ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد سے جعلسازی کرنے والے شخص کی بیوی کو کئی بار فالج کا دورہ پڑ چکا ہے اور وہ اب بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :