بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امورپر تبادلہ خیال

بدھ 19 اگست 2015 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کراچی میں نواب ذوالفقار علی مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس موسیٰ جان بلوچ بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور زیر غور آئے اور موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ بھی لیا گیا حالات ، واقعات اور خدشات کو پیش نظر رکھ کر بلوچستان کے حالات پر غور کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات کا سیاسی مقابلہ تب ہی ممکن ہے جو بلوچ قوم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے جو وقت کی اہم ضرورت ہے مشترکہ اور متحد انداز میں جدوجہد کو اولیت دے کر ہی جملہ مسائل کا حل اور خدشات و تحفظات کو کسی حد تک دور کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع تر قومی مفادات کی خاطر ہم آپس میں متحد ہو کر جدوجہد کریں تاکہ اس کے مثبت اثرات پروان چڑھ سکیں موجودہ حالات و واقعات بھی ہمیں اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کہ بلوچستان اور بلوچوں کے مجموعی قومی مفادات کے لئے ہم ایسے سیاسی سوچ کو مضبوط کریں جس سے ہم بلوچستان میں سیاسی و فکر و سوچ کوآگے بڑھا سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی وسیع و عریض با وسائل سرزمین اور اس کے قومی مفادات ہمارے لئے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اسی سوچ کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہم یکجا ہو کر جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا تاکہ مستقبل کے درپیش مسائل کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی جائے جس سے بلوچستان کے اہم نوعیت کے مسائل کی حل کیلئے پیش قدمی کی جا سکے اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جو مشترکہ جدوجہد کی راہ کو اپنائیں گے