محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی 37 اہم تنصیبات کو حساس قرار دیدیا، ٹارگٹ کلرز 37 اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں

بدھ 19 اگست 2015 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2015ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی 37 اہم تنصیبات کو حساس قرار دے دیا، ٹارگٹ کلرز 37 اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی 37 اہم تنصیبات کو حساس قرار دے دیا ہے، جن میں آئی بی آفس، ایف آئی اے، دفتر سپیشل برانچ ہیڈکوارٹر، رابرٹ کلب شامل ہیں، حساس اداروں کے دفاتر، پی ایم ہاؤس، جاتی عمرہ، وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی حساس قرار دے دیا گیا، لاہور رجسٹری ،لاہور ہائی کورٹ سیشن و ضلعی عدالتیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رینجرز، ہیڈکوارٹر سی آئی اے، نیول ہیڈکوارٹر، پولیس لائنز، پولیس ٹریننگ سنٹر کو بھی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :