رشید گوڈیل کی گاڑی پر چلتی موٹرسائیکل سے فائر کرنے والا”را“ کا ایجنٹ ہو سکتا ہے،شیخ رشید

بدھ 19 اگست 2015 00:05

رشید گوڈیل کی گاڑی پر چلتی موٹرسائیکل سے فائر کرنے والا”را“ کا ایجنٹ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کی گاڑی پر چلتی موٹرسائیکل سے فائر کرنے والا”را“ کا ایجنٹ ہو سکتا ہے، پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ کرنے والاا”را“ کا ایجنٹ ہو سکتا ہے، سیاسی جماعتوں کے پاس ان مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہے، یہ عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :