Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کو پی ٹی آئی کی کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے سے منع کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 10:48

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کو پی ٹی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور انہیں نہ تو کوئی پارٹی عہدہ دیا جارہا ہے اور نہ کوئی پروٹوکول۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان تحریک انصاف کے امیدوار کے کہنے پر حلقے میں گئیں اور یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ریحام خان نے ہمیشہ پی ٹی آئی ممبرز اور خاص طور پر خواتین کی جانب سے بلائے جانے پر ہی کسی بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ ان کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور خاص طور پر اسٹریٹ چائلڈ کے لئے وہ کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موروثیت کی شدید مخالف ہے اسی لئے ان کی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی پوزیشن نہیں دی جارہی اور نہ ہی وہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جارہا۔


چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کی کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ریحام خان نے ان کے کہنے پر دورہ کیا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں چھپا خوف نکالا جائے اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ نوجوان اور خواتین سیاسی ہوگئے اور ان میں سیاسی سمجھ بوجھ آگئی کیونکہ سیاسی سمجھ بوجھ کی وجہ سے ہی لوگ اپنے حقوق اور ناانصافی کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات