شجاع خانزادہ شہید اپنے نام کی طرح شجاعت اورجرأت کے پیکر ،شجاع خانزادہ شہیدکیلئے وفاقی حکومت سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی سفارش کرونگا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی آواز بھر آئی، آنکھیں نمناک ہو گئیں

منگل 18 اگست 2015 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) پنجاب کابینہ کے خصوصی تعزیتی ریفرنس اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی خدمات کے ذکر پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ،صوبائی وزراء ،مشیران ،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورسیکرٹری داخلہ آبدیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی آواز بھر آئی اوران کی آنکھیں نم ناک ہو گئیں۔ انتہائی ہردلعزیز رفیق کار کے بچھڑنے کے صدمے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور کابینہ کے اراکین کے چہروں پر اداسی اوردکھ کے تاثرات نمایاں تھے ۔وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید اپنے نام کی طرح شجاعت اورجرأت کے پیکر تھے اور انہوں نے اس کو امربھی کردکھایا۔قوم اپنے اس بہادر ہیرو کوہمیشہ یادرکھے گی اورمیں کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہیدکی گراں قدر خدمات پران کیلئے وفاقی حکومت سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔