عازمین کو آٹا‘چینی‘گھی ‘ستو‘اسپغول‘ جوشاندہ ، پھکی ، چورن‘صابن ‘ٹوتھ پیسٹ ‘شیمپو ‘وغیرہ ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں ،سعودی عرب میں منشیات لے کر جانے کی سزا موت ہے، یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات ہمراہ لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے‘محکمہ انسداد منشیات

منگل 18 اگست 2015 00:11

عازمین کو آٹا‘چینی‘گھی ‘ستو‘اسپغول‘ جوشاندہ ، پھکی ، چورن‘صابن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) محکمہ انسداد منشیات نے عازمین حج کو خبر دار کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات لے کر جانے کی سزا موت ہے ۔ عازمین حج کو کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیاء مثلا ً آٹا‘چینی‘گھی ‘ستو‘اسپغول وغیرہ اور روز مرہ استعمال کی دیگر چیزیں مثلا ً صابن ‘ٹوتھ پیسٹ ‘شیمپو ‘پاؤڈر ‘تیل ‘جوشاندہ اور سگریٹ وغیرہ بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ۔

اس کے علاوہ ڈیٹول ، گلوکوز ، جوشاندہ ، پھکی ، چورن اور شربت وغیرہ لے جانا بھی منع ہے ۔

(جاری ہے)

ادویات استعمال کرنے والے خواتین و حضرات مستند ڈاکٹر کے لیٹر پیڈ پر لکھا ہوا نسخہ ہمرا ہ لاکر حاجی کیمپ سے ادویات پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر سیل کرواکے مہر لگوائیں ۔ یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات ہمراہ لے جانے کی اجازت نہیں ۔عازمین حج کے سامان کی پڑتال کے لئے ائر پورٹوں پر محکمہ انسدادِ منشیات کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جو سامان کی مکمل چھان بین کے بعد ہی سامان جہاز میں بک کروانے کی اجازت دیتا ہے ۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی اجنبی سے کوئی چیز نہ لیں اورکسی دوسرے مسافر کے سامان کی ذمہ داری قبول نہ کریں ۔خوشگوار سفر حج کے لئے سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کر یں ۔

متعلقہ عنوان :