آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اس طرح کے اقدامات ہمارے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،جنرل راحیل شریف

اتوار 16 اگست 2015 16:29

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر دہشت گردانہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے اقدامات ہمارے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل(ر)شجاع خانزادہ پردہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کی تلاش میں سول انتظامیہ کی بھرپورمددکریں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات ہمارے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ شجاع خانزادہ شہید ایک بہادرافسرتھے جنہوں نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جان قربان کی ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔