`عالمی بینک رواں سال 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کریگا`

ہفتہ 15 اگست 2015 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں سال 2015 کے دوران 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کی جائے گی۔ رقم ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کے علاوہ مالیاتی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔اس ضمن میں ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل فنانس کارپورشن کے کنٹری مینجر ندیم صدیقی نے بتایاکہ پاکستان میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جنہیں توانائی کی قلت یا بینکاری سہولیات میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایف سی چین کمپنی تھری گورجز کے ساتھ مل کر لگ بھگ 12 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں میں سرمایا کاری کر چکا ہے جس سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایف سی نے حبیب بینک کو 15 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کے علاوہ بینک میں 75 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری بھی کی ہے تاکہ بینک خواتین کے علاوہ دیہی علاقوں میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کر سکے۔`

متعلقہ عنوان :