سینیٹر مشاہد اللہ مستعفی ہو گئے’ مالدیپ سے فوری طلب کر لیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 16:05

سینیٹر مشاہد اللہ مستعفی ہو گئے’  مالدیپ سے فوری طلب کر لیا گیا ہے، ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) : سینیٹر مشاہد اللہ مستعفی ہو گئے. وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر مالدیپ سے فوری طلب کر لیا گیا ہے. سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ مالدیپ سے ارسال کیا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ کے بیان پر ان کی ابتدائی وضاحت قبول نہیں کی، لہٰذا مشاہد اللہ وطن واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے بیان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام پر عائد کیے گئے الزامات سے متعلق تفصیلی وضاحت دیں گے.

یاد رہے کہ بی بی سی کو دئے جانے والے غیر ذمہ دارانہ انٹر ویو پر مشاہد اللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے مشاہد اللہ کے بیان پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے دوسری جانب مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے.

متعلقہ عنوان :