آرمی چیف کا ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2015 23:21

آرمی چیف کا ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) آرمی چیف نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موسول ہونے ولای تفصیلات کےمطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر سابق فوجی سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے تمام شرکاء کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :