ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری مجھے سونپ دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 14:15

ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری مجھے سونپ دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے مستعفی اراکین کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی. پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا . انہوں نے کہا کہ متحدہ کے استعفوں کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے.

(جاری ہے)

استعفے اسپیکر یا چئیر مین کو دئے جانے کے بعد واپس نہیں ہو سکتے اور یہی موقف ہم نے پی ٹی آئی کی مرتبہ بھی اپنایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی روشنی میں معاملات سمجھنے کے لیے تیار ہیں. اگر کوئی گنجائش ہوئی تو کوشش کریں گے. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین پر مشاورت کررنے کے لیے تیار ہیں.اور مشاورت کے لیے ہم نے وقت طلب کیا ہے. ہمارا ہمیشہ سے اصرار رہا ہے کہ آئین اور قانون سے انحراف نہ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو تشویش ہے تاہم ہم کوش کریں گے کہ ملک میں کوئی نیا سیاسی بحران پیدا نہ ہو.کیونکہ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی ایک منتخب رکن بھی ایوان چھوڑ دے.