امریکہ، چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اگست 2015 23:21

امریکہ، چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے انکار ..
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) امریکہ، چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حصول کیلئے سرگرم بھارت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ، چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے کیلئے اصلاحات کرنے سے انکار کردیاہے۔ امریکہ، چین اور روس کے انکار کے بعد بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنی کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔