کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس، سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2013 منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 13:36

کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس،  سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2013 منظور

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) : سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2013 متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2013 پیش کیا۔

(جاری ہے)

بل کے مطابق یونین کمیٹی اور یونین کونسل میں اراکین کی تعداد 10 سے بڑھا کر 11 کردی گئی،یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لیے نوجوان امیدوار کا اضافہ کیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوارکی عمر25 سال سے کم ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں دہری شہریت رکھنے والے شخص کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :