فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی :عسکری قیادت کا عزم

منگل 11 اگست 2015 17:27

فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی :عسکری قیادت کا عزم

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست2015ء) جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس جنرل راشد محمود کی زیر صدارت میں ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق جوانئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں جنرل راحیل شریف ،،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف سہیل امان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :