لاہور ، ریاض سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز ایل ایل 724پشاور کی بجائے لاہور میں اُتار لی گئی، مسافروں کا رن وے پر شدید ہنگامہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 11 اگست 2015 00:49

لاہور ، ریاض سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز ایل ایل 724پشاور کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2015ء) ریاض سے پشاور جانے والی پرواز لاہور میں اُتارے جانے کے بعد مسافروں نے شدید ہنگامہ کھڑاکر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ریاض سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز این ایل724کو پشاور کی بجائے لاہور ائیرپورٹ پر اُتار لیا گیا جس کے بعد 324مسافروں نے رن وے پر شدید ہنگامہ آرائی شروع کر دی ہے، مسافروں نے رن وے سے لاوٴنج میں جانے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مسافر پشاور پہنچانے کے علاوہ کوئی بات سُننے کو تیار نہیں، رن وے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اے ایس نے اضافی نفری طلب کر لی ہے، مقامی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :