Live Updates

ہری پور جلسے میں شرکت کے باعث عمران خان اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائے: شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 00:12

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہری پور جلسے میں شرکت کے باعث عمران خان اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا تھی، تاہم ہری پور میں ضمنی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے جانے کے باعث وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائے۔ قصور واقعے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس شرمناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات