پاکستانی انڈر 13فٹ بال فاتح ٹیم جنوبی کوریا میں ایشیئن چیمپیئن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد (کل) وطن واپس پہنچے گی

اتوار 9 اگست 2015 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست۔2015ء) پاکستانی انڈر 13فٹ بال فاتح ٹیم جنوبی کوریا میں ایشیئن چیمپیئن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد (کل) پیرکو وطن واپس پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ جنوبی کوریا میں 20ایشیائی ٹیموں نے فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور پاکستانی انڈر 13کھلاڑیوں کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور نہ صرف ایشیائی چیمپیئن کا ٹائٹل حاصل کیا ہے بلکہ ان کے اعزاز میں جنوبی کوریا میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی ٹیم کو گولڈ میڈل اور ٹرافی پیش کی گئی ہے جو پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فٹ بال انڈر 13میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کرنے والی 12کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم (آج) پیر کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، کوچ اسد اللہ، منیجر آغا امجد اللہ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹیم کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔