اے این ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برطانوی شہری سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی

اتوار 9 اگست 2015 23:46

اے این ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برطانوی شہری سے ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست۔2015ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تلاش کے دوران برطانوی شہری ایم نواز سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسداد منشیات فورس ہیڈکوارٹر راولپنڈی کے مطابق اے این این نے معمول کی چیکنگ کے دوران برطانوی شہری ایم نواز پاسپورٹ نمبر 522003122سے تلاشی کے دوران ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے یہ ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 791کے ذریعے برمنگھم جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :