وزیر اعلی پنجاب کاقصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم ،تحقیقات کی خود نگرانی کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 14:17

وزیر اعلی پنجاب کاقصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم ،تحقیقات کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے قصور سکینڈل پر ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور اور وزیر داخلہ شجاع خانزدہ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ پنجاب حکومت قصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائے گی ،محکمہ داخلہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو کمیشن بنانے کی درخواست کریں،محکمہ داخلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے خط لکھے گا ۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ قصور واقعہ پرجوڈیشل کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا ،ملزم سزا سے بچ نہیں پائیں گے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سکینڈل میں ملوث ملزمان اور قصورواروں کو فرار نہیں ہونے دینگے۔ وزیر اعلی نے پنجاب نے تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بتایا جائے ۔