اسلام آباد :پی ٹی آئی نےا سمبلی میں جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 17:21
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کے لئے پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا۔ اسمبلیوں سے باہر جانے کی وجہ تھی، ہم نے ایک سال عام شہری کے ووٹ کے لیے احتجاج کیا۔پر امن احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔
تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا احتجاج ختم کر دیا تھا۔ کاش جوڈیشل کمیشن تھوڑی اور محنت کے ساتھ تحقیق کر لیتی. ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی وعدے کے مطابق ہم نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو تسلیم بھی کیا۔ اسمبلیوں میں واپس جانے کی ایک منطق تھی۔ اجلاس میں قرارداد کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اسمبلی کی واضح اکثریت کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ حکومت کے ساتھ معاہدے میں اسمبلی میں واپس آنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ عمران خان پیر کو اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ عمران خان کو اگر اسمبلی میں کھڑا نہ ہونے دیا تو ایک منفی روایت قائم ہو گی. امید ہے کہ اسپیکر سب کے نقطہ نظر کو سنیں گے. پی ٹی آئی اسمبلی میں ایک فعال اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کے باہر بھی اپوزیشن کر سکتے ہیں لیکن عوام نے ذمہ داری دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے جسے پی ٹی آئی کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ اپنے ایجنڈے کے ساتھ اسمبلی میں جائیں گے۔ کیونکہ اسمبلی نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی اراکین کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود ایم کیو ایم کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں . ایم کیو ایم کے بعض رہنما بھی الطاف حسین کے بیانات پر تشویش کا شکار ہیں.ایم کیوایم کی صفوں میں خود کنفیوژن ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم نے بھی الطاف حسین کے طرز بیان کو پسند نہیں کیا.مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.