Live Updates

لاہور : وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رکنیت کی معطلی کو مسترد کر دیا۔

ایک ترجمان کی پریس ریلیز پر کسی ممبر کی ممبر شپ معطل نہیں کی جا سکتی۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 12:29

لاہور : وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رکنیت کی معطلی کو مسترد ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015ء) : جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رکنیت کی معطلی کو مسترد کر دیا ہے.

(جاری ہے)

جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ کسی ترجمان کی پریس ریلیز سے پارٹی ممبر کی رکنیت معطل نہیں ہو جاتی انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں ہوا. وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق کوئی بات نہیں کی بلکہ ٹربیونل کے فیصلے پر عملدر آمد کا کہا تھا اور ٹربیونل کے فیصلے پر بات کرنے کی آئین ہر شہری کو اجازت دیتا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات