مانسہرہ ، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر مزمل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی کے داماد تھے

جمعہ 7 اگست 2015 00:00

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست۔2015ء) مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر مزمل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی کے داماد تھے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں5میجرز سمیت 11 افسرا ن و اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں میجر مزمل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے چھوٹے بھائی چنگیز خان کے داماد تھے ۔ عسکری ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرراولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ خراب موسم کے باعث بھینگڑہ کے پہاڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔