بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے سندھ ،خیبر پخونخواہ اور جنوبی پنجاب کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، راشد علی خان

جمعرات 6 اگست 2015 23:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریڑی نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے سندھ ،خیبر پخونخواہ اور جنوبی پنجاب کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے بارشیں اور سیلاب ہر سال آرہے ہیں لیکن حکومتیں اس کے بارے میں کویٴ حل پیش کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب راشد علی خان نے کہا کہ اندرون سندھ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں پہلے سے تباہ حال لوگوں کو مزید تباہ و برباد کرگیٴ ہیں ہر طرف تباہی پھیلی ہویٴ ہے حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی متاثرین کے لیے لگا ے گیٴے امدادی کیمپوں کے تناظر میں کرپشن باعث تشویش ہے امداد کے نام پر انسانیت کی تذلیل باعث شرم ہے امداد کے منتظر لوگ قطاروں میں لگے ہوے ہیں ان کو بلا کر ذلیل کیا جارہا ہے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں غذایٴ اجناس اور دواوٴں کی شدید قلت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سیٹ اور ڈی سیٹ کے فضول معاملات میں الجھے ہوے ہیں اور ان کی مدد کے لیے کویٴ عملی اقدامات کرتے ہوے نظر نہیں آرہے صرف اس مشکل گھڑی میں افواج پاکستان ہی ان تباہ حال لوگوں کی عملی خدمت میں کوشاں ہیں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی جس طرح افواج پاکستان نے مدد کی اگر اس ہی جذبے سے ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مدد کرتی تمام متاثرین بے یارومدگار نہیں ہوتے چترال ، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرین کی فوری بحالی کے لیے وفاقی اور صوبایٴ حکومتیں فوری اقدامات کریں اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ ایسے مشکل حالات میں اپنے ان بھایٴیوں کی مدد کے لیے اپنے اختلافات بھلا کر ان کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :