مانسہرہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 20:45

مانسہرہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے ..

مانسہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) مانسہرہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں راولپنڈی سے گلگت جاتے ہوئے حادثہ کے شکار ہونے والے پاکستان آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم موجود تھی۔ ہیلی کاپٹر گلگت میں امدادی کاموں میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 12 افراد موجود تھے جبکہ حادثہ شام 6 بجے پیش آیا۔ حادثے میں 5 میجرز سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔ شہدا میں میجر ہمایوں، میجر مزمل، میجر ڈاکٹر شہزاد، میجر ڈاکٹر عاطف، میجر ڈاکٹر عثمان، نائیک عامر سعید، نائیک اوٹی مقبول، سپاہی رحمت اللہ، سپاہی وقار اور نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ اور حوالدار منیر رعباسی شامل ہیں۔