سابق کپتان وسیم اکر م پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 6 اگست 2015 14:37

سابق کپتان وسیم اکر م پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق وسیم اکرم پر بدھ کو کارساز پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نمبر 218/2015 پاکستان پینل کورڈ کی دفعہ 324،337 ایچ ٹو، 427 اور 34 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف بہادر آباد پولیس اسٹیشن کراچی میں درج کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کارساز میں دو گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بال بال بچے تھے۔وسیم اکرم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ کارساز روڈ پر پیچھے سے ایک گاڑی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی،جس کے بعد وسیم اکرم نے اتر کر دیکھا تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص نے گولی چلا دی"۔حملے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی دھمکی نہیں ملی جبکہ فائرنگ کرنے والے کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم پر قاتلانہ حملہ نہیں کیا گیا اور فائرنگ کا واقعہ گاڑی کی ٹکر کے بعد ہونے والے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔