کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف نے پر امن بلوچستان پلان کی منظوری دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 14:10

کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایپکس کمٹی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وزیر اعلیٰ بلوچستان ، گورنر بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں پر امن پلان کی منظوری دے دی. اجلاس میں سکیورٹی حکا م نے بلوچستان میں امن و امان سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا. وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ناراض بلوچ رہنماؤں کو منانے سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا.