بھارت کا پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ
جمعرات 6 اگست 2015 13:40
سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 اور 28 اگست کو دہلی میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اہم ترین میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حریت رہنماؤں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور امید ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے ان سے مذاکرات سے راستہ ہموار کیا جا سکے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے اور تشدد اور حملوں کے باوجود مذاکراتی عمل کو جاری رکھا جائے گا جس کے تحت بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے لئے تاریخوں کا تعین بھی کر دیا ہے جس کے تحت 27 اور 28 اگستی کو دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر دلی میں ملیں گے اور اس ملاقات میں اب تک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کچھ زیادہ امیدیں نہیں لگائی جا سکتی ہیں ۔ حریت رہنماؤں نے بھی اس کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جانا چاہئے ۔ حریت کانفرنس کے سینئر لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے اس قدم کو اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر مسلے کو حل کرنے کے لئے کشمیری عوام کو بطور فریق شامل نہیں کیا جائے گا ۔
تب تک مذاکرات بے سود ہوں گے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے کہ وہ مذاکرات کی گاڑی کو پٹڑی پر لائیں ادھر دیگر حریت لیڈران نے بھی دبے الفاظ میں مذاکرات کی حمایت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مذاکراتی عمل کی بحالی سے امن کا راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے اور کشمیر مسئلے کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں تاہم حریت کانفرنس ( گ) کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے ان مذاکرات کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کا زیاں ہے اور کچھ نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.