ڈیرہ غازی خان ، پولیس وین پرمسلح افراد کا حملہ،مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، دہشت گردزیرحراست 2ساتھیوں کوچھڑاکرفرارہورہے تھے کہ مقابلے میں مارے گئے،دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ڈی پی او

جمعرات 6 اگست 2015 00:04

ڈیرہ غازی خان ، پولیس وین پرمسلح افراد کا حملہ،مقابلے میں 3 دہشتگرد ..

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست۔2015ء) ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے پولیس وین پر حملہ کر دیا جوابی کاروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی جی خان کے علاقے بستی گجوجی میں پولیس وین اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اور اپنے دو ساتھیوں کو چھڑا نے کی کوشش کی اس دوران جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گردزیرحراست 2ساتھیوں کوچھڑاکرفرارہورہے تھے کہ مقابلے میں مارے گئے۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :