Live Updates

عمران خان کے ساتھ شادی اس لیے نہیں کی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں ،فی الوقت سیاست میں آنے یا کوئی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،الطاف حسین کا تحفہ نہیں ملا،دھرنوں کے بعد عمران خان میں تبدیلی آگئی ،عمران خان وہ کپتان نہیں جو 1992میں تھے ،اگر دھرنا اسکرپٹ کے تحت ہوتا تو نتیجہ کچھ او ر ہوتا،طاہر القادری نے بھی کوئی تحفہ نہیں بھیجا ،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 6 اگست 2015 00:04

عمران خان کے ساتھ شادی اس لیے نہیں کی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں ،فی الوقت ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ شادی اس لیے نہیں کی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں ،فی الوقت سیاست میں آنے یا کوئی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،الطاف حسین کا تحفہ نہیں ملا،دھرنوں کے بعد عمران خان میں تبدیلی آگئی ،عمران خان وہ کپتان نہیں جو 1992میں تھے ،اگر دھرنا اسکرپٹ کے تحت ہوتا تو نتیجہ کچھ او ر ہوتا،طاہر القادری نے بھی کوئی تحفہ نہیں بھیجا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتی، تبدیلی اپنی ذات سے شروع ہونی چاہیے، خیبرپختونخوا کی خواتین اپنے خاوند کو ڈراتی ہیں، خان صاحب کے گھر اور لباس میں تبدیلی آئی ہے۔انھوں نے کہاکہ گھر اچھی طرح چل رہا ہے ، کھانا وقت پر مل رہا ہے، عمران خان خوش مزاج ہیں وہ لطیفے بھی سناتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ عمران کو کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں، مجھے اکثر باتوں پر غصہ آجاتا ہے، عمران خان سمجھاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھتے، عمران خان کو ہدایت دینا پڑتی ہے کہ اس وقت آپ کو کھانا ہے اور اس وقت آپ کو یہ کرنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات