سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن میری ذاتی رائے ان 6 ججز کے ساتھ ہے جنہوں نے مخالفت میں اختلافی نوٹ لکھا ہے

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 5 اگست 2015 17:34

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اکیسویں آئینی ترمیم کے متعلق فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن میری ذاتی رائے ان 6 ججز کے ساتھ ہے جنہوں نے اس فیصلے کی مخالفت میں اختلافی نوٹ لکھا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ان جماعتوں کے خلاف بول رہے ہیں جو انہیں پارلیمنٹ میں سپورٹ کررہی ہیں، عمران خان مجھے پرمٹ یا وزارت نہیں دے سکتے وہ میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آیا میں دھرنے اور اس کی غلاظت کے خلاف ننگی تلوار ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس تعلیم کا قلعہ ہیں ان کی کردار کشی کی جارہی ہے جبکہ مذہبی جماعتوں کو نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔