ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

بدھ 5 اگست 2015 17:23

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست2015ء) انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیاہے کہ 20اگست کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کو منظور کرلیا اور وارنٹ جاری کردیئے ۔یادرہے کہ رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے کے الزام میں الطاف حسین کے خلاف رینجرز کے کرنل طاہرکی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے ۔ دوسری طرف سرگودھا کے سیٹیلائٹ ٹاﺅن تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ عدالتی حکم پردفعہ 121,122,123,153کے تحت درج کیا گیاہے۔