ملاعمرکی ہلاکت کے بعد تنظیم جلد مکمل ختم ہوجائیگی،ڈیوڈکیمرون

ملاعمرکی ہلاکت کے بعد افغان حکومت کوفائڈہ اٹھاتے ہوئے غیرمسلح گروہ کوقومی دھارے میں شامل کرناچاہیے،برطانوی وزیراعظم

بدھ 5 اگست 2015 17:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ طالبان کے سابق امیر ملاعمرکی ہلاکت کی خبرسامنے آنے کے بعد تنظیم کمزورپڑگئی ہے اورآنے والے دنوں میں اس کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا،طالبان کے آپس میں اختلافات سے افغان حکومت کو فائدہ اٹھاناچاہیے اورغیرمسلح گروپ کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اوردوسرے گروپ کے خاتمے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کی جائیں،گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ ملاعمر کی ہلاکت کے بعد طالبان میں دراڑیں پڑچکی ہیں اوراب وہ ایک دوسرے کو ہلاک کرنے پر تلے ہوئے ہیں،وہ دن دورنہیں جب اس تنظیم کا مکمل خاتمہ ہوجائیگااورخطے میں امن قائم ہوگا،انہوں نے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے پربات کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے سے بھی خطے میں امن قائم ہوگااورترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،انہوں نے کہاکہ برطانیہ شروع دن سے اس معاہدے کے حق میں تھا اورایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے دنیا کا ساتھ دیا انہوں نے کہاکہ ان کا ملک آئندہ بھی دہشت گردی اورایٹمی پروگرام پرکام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اورخاتمے کے لیے کرداراداکرتارہے گا۔

متعلقہ عنوان :