ریسکیو 1122نے اب تک سیلاب زدہ اضلاع سے43000سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا

بدھ 5 اگست 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے اب تک پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع سے 43640 متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جن میں لیہ کے مختلف علاقوں سے 13692 ،رحیم یار خان سے9164فراد، مظفر گڑھ میں4648جبکہ راجن پور میں 9346افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے ۔ ڈائریکٹر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)برگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو سروس کے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ ریسکیو افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ریسکیو 1122کی واٹرریسکیوٹیموں نے مظفرگڑھ، لیہ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورحیم یارخان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیے اور43ہزارسے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔

ڈاکٹر ارشد ضیاء نے مزید کہا کہ واٹر ریسکیو ٹیمیں پوری جانفشانی سے کام کررہی ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122صوبائی مانیٹرنگ سیل کے مطابق لیہ کے علاقہ دیوان چوک سے624، موضع بھاکری احمد کان سے410، بستی گورمانی سے406، مونگر سے 20، موضع شاہ والا سے496، واڑا سحر سے 2226، بستی جھکڑ سے 1618، لوہانچ نشیب سے 473، سمرا نشیب سے 4262، مو ضع شین والاسے 926، مقصود چوک سے216 اور بستی کنجل سے اب تک 355افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

میانوالی کے کل1133افراد میں سے 361کو تاری کھیل کچا؛ 266کو موضع کچا اور309کو روکھڑی کچا سے ریسکیو کیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ سے کل 4648افراد میں سے 1096کو کندائی، 767کوبنگلہ ہنجرا،429کو مرجینل بند،2254کو سرکی بند اور19 کو رند اڈا سے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے رحیم یارخان کے کل9164افراد میں سے 4224کو چاچڑاں شریف، 3387کو موضع چوہان، 1164کو موضع بھونگ جبکہ 389افراد کو آباد پور سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :