وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر حاجی مظفر شجرہ کا ملازین کی حاضری چیک کرنے کے لیے ڈی ایم سی ملیر کا دورہ

بدھ 5 اگست 2015 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حاجی مظفر شجرہ نے ڈی ایم سی ملیر کے دفتر سابقہ بن قاسم ٹاون میں ملازمین کی حاضری چیک کرنے اور ان کے پیشہ وارانہ امور جانچنے کے لئے غیر اعلانیہ دورہ کیا ا یڈمنسٹریٹر طارق حسین مغل میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے صوبائی مشیر کے ہمراہ تمام محکموں کا مر حلہ وار دورہ کیا حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا کہ پابندی وقت کو اپنا شعار بنائے بلا عذر غیر حاضر ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ظہیر عابد میمن نے مزید کہا کہ ہر ملازم ضلع ملیر کو مثالی بنانے میں پنا کردار ادا کرے انہوں نے D.

(جاری ہے)

Aشریف شیخ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کو بہتر و سہل انداز میں چلانے کے لئے تمام ملازمین کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے امور سے ہر گز غفلت نہ برتے بصورت دیگر اپنے خلاف سخت ایکشن کے لئے تیار رہے گھوسٹ ملازمین کسی بھی ادارے کے ماتھے پر کلنگ کا نشان ہوتے ہیں میں ہر گز نہیں چاہوں گا کہ میں جس ادارے میں دورہ کرنے آیا ہوں وہاں ایک بھی ملازم گھوسٹ ہوں کام نہ کرنے والے ملازمین پر سختی اور جانفشانی سے امور سرانجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے گئے ملازمین کے حوالے سے تمام پالیسی کو بھی از نو جائزہ لینے کہ بعد دوبارہ پلان کیا جائے گا تا کہ حق دار ملازمین اُس سے مستفید ہوسکے انہوں نے انجئینرنگ ونگ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا مربوط حکمت عملی سے اہلیان ضلع ملیر کو دور جدیدکی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی مرحلہ وار کی جائے مسائل کی انبار ہیں جس کو مل کر حل کرنا ہے صوبائی مشیر کو ایڈمنسٹریٹر ،میونسپل کمشنر نے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے ان کو تٖفصیلی آگاہی فراہم کیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے کاموں کی رفتار میں ست روی آرہی ہے کچرے کے ڈھیر ،سیوریج لائنوں کی بندش اور اُن کا کھڑا پانی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کمی ،اسٹریٹ لائٹ کے مسائل ہیں اگر ان پر فوری توجہ نہیں دی گئی تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ضلع ملیر کی انتظامیہ تمام مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے اگر ان کو فنڈ کی فراہمی میں کوئی مسائل درپیش آرہے ہیں تو ہر پلیٹ فارم پر ہم ان کے لئے آواز اٹھائے گئے عدم توجہ سے مسائل کے انبار لگ گئے ہیں یقین ہے کہ طارق حسین مغل /منظور حسین عباسی مل کر ضلع ملیرکو جو مسائل درپیش ہیں ان میں فوری بہتری لائے گئے کیونکہ یہ دونوں پہلے بھی یہاں کام کر چکے ہیں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی ،سیوریج کے کھڑے پانی اور اسٹرئٹ لائٹس کے مسائل کو فوری طور حل کیا جائے ایڈمنسٹریٹر طارق حسین مغل نے اس موقع پر کہا کہ آپ جن مسائل کی طر؂ف توجہ دلارہے ہیں ان پر میں نے آنے کے ساتھ ہی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی تھی ضلع ملیرا نتظامیہ ومعززین علاقہ مل کر عوام کو دیرانہ درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے کام کرے گے بنیادی سہولیات کو مراحلہ وار حل کیا جائے پہلے مرحلے میں فوری کئے جانے والے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے تمام متعلقہ افسران کو ان کے حل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے جن میں پانی ،سیوریج اور اسٹرئٹ لائٹ کے کام دوسرے مرحلے میں روکے ہوئی اسکمیز کو شروع کیا جائے گا جن میں پارکز ،روڈ ،دیگر بڑی اسکیمزشامل ہیں عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائے گئے جس کے لئے ان کا تعاون بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :