وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا انہانسڈ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور برطانیہ کے مابین طے شدہ سیکیورٹی روڈ میپ کی جلد تکمیل کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ٗگفتگو پاکستان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے ٗبرطانوی وزیرِدفاع کی یقین دہانی

بدھ 5 اگست 2015 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین طے شدہ سیکیورٹی روڈ میپ کی جلد تکمیل کے لئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک ٗبرطانیہ تعلقات، انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت دو طرفہ تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ، سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے جیسے اہم معاملات پر بات چیت کی گئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں فغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ میں موجودہ حکومت کی الیکشن میں جیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں واضح برتری برطانوی عوام کے پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ امید ہے نئی گورنمنٹ کے دورِ اقتدار میں پاک-برطانیہ تعلقات میں مزید مضبوطی اور وسعت آئے گی وزیرِ داخلہ نے انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین طے شدہ سیکیورٹی روڈ میپ کی جلد تکمیل کے لئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر برطانوی وزیرِ دفاع نے پاکستانی عوام ، افواج اور سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے پاکستان کیساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔