Live Updates

قومی اسمبلی عمران خان کی رکنیت ختم کرسکتی ہے:جاویدہاشمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 5 اگست 2015 17:11

قومی اسمبلی عمران خان کی رکنیت ختم کرسکتی ہے:جاویدہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ قومی اسمبلی آئین کے دائرے میں رہ کر عمران خان کی رکنیت ختم کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا عمران خان کا قانونی جواز تو ٹھیک ہے لیکن اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں، قومی اسمبلی آئین کے دائرے میں رہ کرعمران خان کی رکنیت ختم کرسکتی ہے،انہوں نے عمران خان سے جن خدشات کا اظہارکیا تھا ان کی آج تصدیق ہوچکی ہے، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور حامد خان کی باتوں کواہمیت نہ دی گئی تو تحریک انصاف بحران کا شکار ہوجائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :