سندھ ہائیکورٹ :بڑی شاہراہوں پرچنگ چی رکشوں پرپابندی عائد

بدھ 5 اگست 2015 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے کی پابندی لگاتے ہوئے متعلقہ حکام کو روٹ پرمٹ،رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حکومت سندھ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف حکم امتناع خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ روٹ پرمٹ، رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والے موٹر سائیکل چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کیے جائیں، چالان کیا جائے اور رکشے بند کیے جائیں۔ ہرمہینے عدالت میں کارروائی سے متعلق رپورٹ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :