Live Updates

عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 5 اگست 2015 17:11

عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ناراض پارٹی رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی کو اپوزیشن سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میڈیا پر پارٹی پالیسی سے متعلق بیان بازی سے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود جسٹس وجیہہ الدین نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ تھے اور انھوں نے اپنے فیصلے میں جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز خٹک سمیت 4 پارٹی رہنماں کو انٹرا پارٹی الیکشن پر اثر انداز ہونے پر پارٹی سے نکالنے کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان نے ان کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے جسٹس وجیہہ الدین کمیشن کو ہی معطل کردیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :