لیسکو نے ایک مرلے کی دکان میں کاروبار کرنیوالے تاجر کو 7لاکھ29ہزار318روپے کا بل بھجوا دیا

بدھ 5 اگست 2015 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک مرلے کی دکان میں کاروبار کرنے والے تاجر کو 7لاکھ29ہزار318روپے کا بل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

دل محمد روڈ پر ایک مرلے کی دکان میں کاروبار کرنے والے تاجرعبد الحمید نے بتایا کہ اسے اب تک زیادہ سے زیادہ بل 4ہزار روپے تک آیا تھا ۔ جب اس نے گزشتہ ماہ کا بل دیکھا تو اسے صرف 7ہزار روپے سمجھا لیکن غور سے پڑھنے کے بعد میر ے ہوش ٹھکانے نہ رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بل کی درستگی کے لئے اپنی مارکیٹ کی تاجر تنظیم کے سربراہ کے توسط سے لیسکو کے متعلقہ آفس سے رجوع کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :