جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت کی معطلی ،ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنیوالے رہنماؤں کی سرگرمیوں میں تیزی آنیکا امکان

بدھ 5 اگست 2015 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کرنے کے بعد پارٹی ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والے ہم خیال رہنماؤں کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں موجود ایک گروپ کی جانب سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت کے فیصلیپر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں ۔بتایا گا ہے کہ یہ گروپ جسٹس (ر) وجیہہ الدین پر مشتمل ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے باقاعدہ تحریک چلانے کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کے بعدمذکورہ رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں اور اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔