کراچی : کسی قسم کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی، گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا ہے۔ فائرنگ سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ کوئی آفیشل آدمی ہے’ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 16:49

کراچی : کسی قسم کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی، گاڑی کا نمبر نوٹ کر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : کارساز روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی. وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مجھے کسی قسم کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں اسٹیڈیم جا رہا تھا جب واقعہ پیش آیا. حملہ آور گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا ہے . فائرنگ سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ کوئی آفیشل آدمی ہے تاہم انہوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا.

متعلقہ عنوان :