قومی اسمبلی نے کریڈٹ بیوروز بل 2015ء سمیت 2 حکومتی بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے

بدھ 5 اگست 2015 16:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی نے کریڈٹ بیوروز بل 2015ء سمیت 2 حکومتی بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے ، تینوں بل قائمہ کمیٹیوں سے منظور کردہ صورت میں منظور کیے گئے ، اپوزیشن نے کسی بل میں ترمیم پیش کی نہ ہی کسی بل کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف پرویز رشید نے معدلہ ملازمت ماتحت عدلیہ اسلام آباد 2015ء منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا ، ایوان نے اتفاق رائے سے بل منظور کرلیا ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2013ء منظوری کیلئے پیش کیا ، ایوان نے اسے بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا ، وزیر خزانہ اسحق ڈار کی عدم موجودگی میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کریڈٹ بیوروز کی تشکیل و کار منصبی کی فراہمی اور اس سے متعلقہ اور ضمنی معاملات کا اہتمام کرنے کا بل کریڈٹ بیوروز بل 2015ء منظور کیلئے پیش کیا ، ایوان نے یہ بل بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیا ، دریں اثناء قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت و خدمات خالد مگسی نے قائمہ کمیٹی میں قومی صحت و خدمات کی رپورٹ اور قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے چیئرمین افضل کھوکھر نے قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانیوں کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :