وسیم اکرم کی گاڑی فائرنگ، اہم انکشافات سامنے آ گئے

بدھ 5 اگست 2015 16:41

وسیم اکرم کی گاڑی فائرنگ، اہم انکشافات سامنے آ گئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء): کارساز روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم باؤلنگ کیمپ جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے وسیم اکرم کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد وسیم اکرم گاڑی سے باہر نکلے تو پچھلی گاڑی میں بیٹھے شخص نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کردی. تاہم وسیم اکرم فائرنگ کے واقعہ میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے. جبکہ گولی وسیم اکرم کی گاڑی کے ٹائر پر جا لگی.