کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سرکلر روڈ و دیگر علاقوں میں اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپہ ،12دکانوں کاریکارڈ چھان بین کیلئے قبضے میں لے لیا

بدھ 5 اگست 2015 16:37

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل نے بدھ کے روز سرکلر روڈ اور دیگر علاقوں میں اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپہ مارااس موقع پر کوائف، لائسنس اور غیرممونہ بور فروخت کرنے پر 12دکانیں سیل جبکہ 12دکانوں کا ریکارڈ چھان بین کے لئے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہاکہ شہر بھر میں قائم تمام اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں کا روزانہ کیا بنیاد پر معائنہ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں تمام ڈیلر قانون کی مطابق اور اسلحہ لائینس کے اجرا کے بعد ہتھیار فروخت کریں جبکہ فروخت شد ہ اسلحہ اور مالکان کی مکمل فہرست مرتب کرنے کے علاوہ اپنا ریکارڈ ڈی سی آفس ماہوار ارسال کریں ۔انہوں نے کہاکہ جن دکانوں کی لائینس اور ہتھیاروں کے فروخت قانون کے مطابق نہیں ہوگی ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔